نام ا میر المؤمنین حضرت عمررضی اللہ عنہٗ کے فوائد و کمالات صدیوں سے آزمودہ آج بھی اتنے ہی مئوثر،ہر ماہ انوکھے سچے واقعات ضرور پڑھیں!
محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!دل کی گہرائیوں سےدعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ آپ ‘ آپ کی نسلوں اور آپ سے جڑے تمام لوگوں کو دنیا وآخرت کی نعمتوں سے مالا مال فرمائے‘ سارے نظام کی ضروریات کو غیب سے پورا فرمائے اور اپنی شان کریمی کے مطابق جزائے خیر عطا فرمائے‘ آمین!
آپ نےامیرالومنین حضرت عمرؓ کے نام اور نقش کی برکات سے ہمیں روشناس کروایاجس سے بہت سی الجھنوں اور مسائل سے نجات ملی‘اپنےچند مشاہدات تحریر کر رہی ہوں۔
شدید تکلیف میں کوئی دوا کام نہ آئی مگر۔۔۔
گزشتہ سال میرےسرمیں ایک دانہ نکل آیا جو چند ہی دن میں پھوڑے کی شکل اختیار کر گیا۔سارا دن بالخصوص رات کے وقت اس پھوڑے کی وجہ سے سر میں شدید تکلیف ہوتی جیسے جسم سے جان نکل رہی ہوں۔درد بھگانے والی ادویات بھی استعمال کیں‘بہت طریقے آزمائے مگر افاقہ نہ ہوا۔ رات کے وقت لوگ سو رہے ہوتے تھے مگر تکلیف کی وجہ سے چیخ و پکار کی میری آواز گھر میں گونج رہی ہوتی تھی۔ آیت کریمہ کا ورد شروع کیا۔ان دنوں عبقری رسالہ میں حضرت عمرؓ کا نقش شائع ہوا جسے میں نے گھر کے مرکزی دروازے اور اپنےکمرے میں لٹکا لیا ‘آیت کریمہ کا ورد بھی جاری رکھا۔ جس دن حضرت عمرؓ کے نقش والا شمارہ گھر لے کر آئی اسی دن درد ایسے ختم ہو گیا جیسے کبھی تھا ہی نہیں اور پھر چند دن میں پھوڑے سے بھی نجات مل گئی۔
دولت کے دریا بہا دینے والانقش
نومبر 2023 عبقری شمارہ میں شائع ہونے والے نقش دریائے نیل کے عمل سے بے شمار فوائد مل رہے ہیں۔جادو جنات ‘بندشیں‘مسائل اور گھریلو جھگڑوں کا زندگی سے خاتمہ ہوگیا ہے۔رزق کی تنگی ختم ہی نہیں ہوئی بلکہ اس نقش کی برکت سے اللہ تعالیٰ نے دولت کے دریا بہا دئیے ہیں۔اتنی مال و دولت نصیب ہوئی ہے کہ اب دوسروں میں بانٹنے کی توفیق ملی ہے۔نقش دریائے نیل کو ہاتھ میں رکھ کر جو دعا بھی مانگوں اللہ تعالیٰ قبول فرما لیتے ہیں‘ ہر خواہش پوری ہوتی ہے۔جب بھی کوئی مشکل پیش آتی ہے‘ نقش دریائے نیل کی برکت سے وہ جلد ہی حل ہو جاتی ہے۔
نامِ حضرت عمرؓ کی طاقت کا کمال!
جس شخص پر جادو جنات کے وار ہوں یا کسی بھی وجہ سے جسم میں تکلیف محسوس ہورہی ہو توچند بار امیر المؤمنین حضرت ’’عمر‘‘ رضی اللہ عنہ کا نام اور’’ کہف‘‘جسم پر لکھنے سے جادو کے وار اور درد سے نجات مل جاتی ہے۔مجھ پر ایسا سخت جادو کا وار کیا گیا تھا کہ جسم کی ہڈی ٹوٹ جائے‘سخت تکلیف میں مبتلا تھی اور محسوس ہور ہا تھا جیسے جلد ہی ہڈی ٹوٹ جائے گی مگر میں نے متاثرہ جگہ پر وقفہ وقفہ سے نام’’عمرؓ‘‘ اور ’’کہف ‘‘ لکھنا شروع کر دیا جس کی برکت سے مسئلہ حل ہو گیا۔نظرِ بدسے نجات کیلئے بھی یہ عمل بہت مجرب ہے۔