محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!ہمارا پورا گھرانہ کافی عرصہ سے جادو جنات اوربندشوں جیسے مسائل کا شکار تھا‘ان مسائل کی وجہ سے ہی بیماریاں اور مصائب زندگی کا حصہ بن چکے تھے۔والدہ کی صحت بالکل ٹھیک تھی مگر جب جادو کے وار شروع ہوئے تو والدہ کو دل کی تکلیف کی شکایت ہوئی۔ڈاکٹر کے پاس لے کر گئے‘ انجیو گرافی کروائی‘علاج کرواتے رہے۔صحت کچھ بحال ہوئی تو انہیں گھر واپس لے آئے۔لیکن ایک ہفتہ بھی نہ گزرا تھا کہ انہیں دوبارہ تکلیف شروع ہو گئی جو دن بدن بڑھتی چلی گئی اور مزید بیماریوں کا شکار ہونے لگیں۔ہم نے علاج کروانے کی کوشش کی مگر وہ صحت مند ہونے کے بجائے مزید بیمار ہوتی چلی گئیں۔دل کی تکلیف کے دوران انہیں ایسے محسوس ہوتا جیسے جسم کے مختلف حصوں پر کوئی مچھر کاٹ رہے ہوں‘کیل چبھتے محسوس ہوتے ‘ جسم پر مکوڑے چلتے ہوئے انہیں دکھائی دیتے مگر ہمیں نظر نہ آتے‘ وہ باقاعدہ کاٹتے تھے اور والدہ تکلیف کی وجہ سے چیختی تھیں۔پھر وہ ان مکوڑوں کو کھینچ کر نکال کر باہر پھینکتی۔
تمام ادویات بے اثر ہو گئیں
چند دن بعد مکوڑے اتنے زیادہ ہو گئے کہ انہیں سلانے کے لئے ڈاکٹر کے مشورہ پر طاقتور نشہ آور گولیاں دی گئیں لیکن تکلیف اتنی شدید تھی کہ وہ بے اثر ہو گئیں اور نیند نہ آتی۔نماز کے دوران یہ مسائل مزید بڑھ جاتے۔موشن اور مروڑ آنے لگتے‘ طبیعت مزید خراب ہو جاتی ۔ کوئی پرسان حال نہ تھا‘ کچھ سمجھ نہ آرہی تھی کہ کس طرح ان معاملات سے نجات حاصل کی جائے۔پریشانیاں بڑھتی چلی جار رہی تھیں۔
ان دنوں خوش قسمتی سے فون پر آپ سے کلینک پر ملاقات کا ٹوکن مل گیا۔آپ نےہمیں تسلی دی ‘ دعائیں دیں ‘جادو جنات‘بندشوں اور بیماریوں سے نجات کے لئے روحانی اعمال دئیے اور مور کے پنکھ کے ذریعہ اسم اعظم کا دم بھی کیا۔ ہم نے گھر آکر روحانی اعمال توجہ و دھیان کے ساتھ کرنے شروع کر دئیے‘ان اعمال کی برکت سے آہستہ آہستہ حالات بہتر ہونا شروع ہو گئے۔آپ نے دیگر اعمال کے ساتھ ہانڈی والا عمل بھی دیا تھا‘اسے جب شروع کیا تو معاملات تیزی سے بہتری کی جانب گامزن ہونا شروع ہو گئے۔جادو جنات اور بندشوں کے وار ختم ہونا شروع ہو گئے‘والدہ کی طبیعت سنبھل گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے دو ہفتوں کے اندر وہ صحت یاب ہو گئیں۔اللہ کا شکر ہے ان کی حالت اب بہت زیادہ بہتر ہے۔ہم نے آپ کے بتائے ہوئے روحانی اعمال جاری رکھے ہوئے ہیں۔ملاقات کے وقت آپ نے جو دعائیں دی تھیں ان کی برکات مل رہی ہیں‘ان شاءاللہ جو مسائل رہ گئے ہیں وہ بھی جلد حل ہو جائیں گے۔