محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!آپ کے بتائے گئے نسخوں سے بہت زیادہ مستفید ہو رہا ہوں۔جب بھی کسی کو بیمار دیکھتا ہوں تو عبقری میں بتائے گئے نسخوں سے کوئی نسخہ چن کر اسے استعمال کرنے کا مشورہ دیتا ہوں‘ اللہ کےفضل سے بہت سے لوگوں شفاء پائی۔
آج ایک پیچیدہ مرض سے نجات کا نسخہ لے کر حاضر ہو ا ہوں جو شاٹیکا کا مجرب علاج ہے۔ عبقری میں پہلے بھی اس کا علاج شائع ہو چکا ہے۔پھر اس مرض پر میں نے تحقیق کی جو قارئین کی خدمت میں تحریر کر رہا ہوں۔شاٹیکا وہ مرض ہے جس میں درد انسان کی ران سے لے کر پائوںتک ہوتا ہےجسے لنگڑی کا درد بھی کہتے ہیں‘ عرق النساء بھی کہتے ہیں۔ یہ اگر بائیں طرف ہو تو یہ جذباتی لوگوں کو زیادہ ہوتا ہے اور دائیں طرف ہو تو اس میں ان کا مزاج اور ہتا ہے اس درد کا بہترین علاج امرت دھارا ہے۔ چند سال قبل میں بھی اس مرض کا شکار ہو گیا‘بڑی بڑی دوائیں آزمائیں لیکن امرت دھارا کو اس میں بہت مفید پایا۔ امرت دھارا اچھے دواخانہ سے مل جاتا ہے۔ اگر امرت دھارا آپ کو خود بنانا ہے تو میں آپ کو فارمولا دے دیتا ہوں۔بہتر یہی کہ اسے خود تیار کر لیں۔
پینے اور کھانے میںشفاء ہی شفاء!
ھوالشافی ـ:کافور‘ ست پودینہ‘ ست اجوائن‘ لونگ کا تیل اورسفیدے کا یوکلپٹس آئل لیں۔تمام چیزیں ہموزن دس‘ دس گرام لے لیجیے ۔سونف ‘کافور‘ پودینہ‘ ست اجوائن‘ لونگ کا تیل اور پوکلپٹس آئل کو مکس کر کےایک بوتل میں محفوظ کرلیں۔ اس کا ایک قطرہ آپ کسی بھی چیز سالن‘ پانی میں ڈال کرخواہ آپ چھوٹے کیپسول میںبھر لیجیے۔اس چھوٹے سے کیپسول کو روٹی کے لقمے میں ڈال لیجیے کھا لیجیے۔ مثلاًمنقیٰ لیں اس کے ساتھ کھالیں‘ کوئی ٹافی لیں اس کے ساتھ کھا لیں۔ اگر کچھ بھی نہیں ہے تو ایک گھونٹ پانی میں ایک قطرہ ڈال کر پی لیں۔ یہ عمل دن میں چھ سے سات بار ضرور کریں اور اسی امرت دھارا تیل کو کسی بھی دوسرے تیل سرسوں یا ناریل وغیرہ میں ملا کر دس بیس قطروں سے مالش کیجیے‘ کچھ عرصہ مسلسل یہ نسخہ استعمال ضرور کریں‘ شاٹیکا کا مرض بالکل ختم ہو جائے گا ‘ ان شاء اللہ۔ایسے افراد جو ادویات کھا کھا کر اور علاج کروا کروا کر مایوس ہو چکے ہوں‘ وہ ضرور استعمال کریں‘ ان شاءاللہ مایوسی نہ ہو گی