Search

حضور نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ”اللہ کے نزدیک سب سے بُرا عمل رب کائنات کے ساتھ شرک کرنا، پھر رشتہ داری توڑنا ہے۔“(صحيح الجامع الصغير، رقم : 166)
اپنے بھائی کی مدد کرو: حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ سے روایت ہے کہ رسول کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: اپنے بھائی کی مدد کرو خواہ وہ ظالم ہو یا مظلوم۔ عرض کیاگیا۔ یارسول اللہ ﷺ! مظلوم کی مدد تو ہم کرسکتے ہیں مگر ظالم کی مدد کیسے کریں؟ فرمایا: ظالم کا ہاتھ پکڑ کر (تاکہ وہ ظالم سے باز رہے) (بخاری)۔سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے کہا کہ یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! میرے کچھ رشتہ دار ہیں، میں ان سے تعلق جوڑتا ہوں اور وہ مجھ سے قطع تعلق کرتے ہیں۔ احسان کرتا ہوں اور وہ بُرائی کرتے ہیں، میں بردباری کرتا ہوں اور وہ جہالت کرتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اگر حقیقت میں تو ایسا ہی کرتا ہے تو ان کے منہ پر جلتی راکھ ڈالتا ہے اور ہمیشہ اللہ کی طرف سے تیرے