Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں نے یہ آیت ایک بزرگ سے سنی‘ اور اس کی روزانہ ایک تسبیح پڑھنا شروع کردی‘ میں بیروزگار اور انتہائی پریشان تھا‘ معاشرے میں ذرا بھر بھی عزت نہ تھی‘ مگر جب یہ آیت روزانہ پڑھنا شروع کی تو مجھے چند ہفتوں میں ہی بہترین نوکری ملی‘ اور اس نوکری کی وجہ سے مجھے اتنی عزت ملی کہ میں خود بھی حیران رہ گیا۔ پرنسپل صاحب کی طرف سے آفس کی تمام تر ذمہ داری مجھے سونپ دی گئی‘ ہر کام میں مجھے آگے کردیا گیا‘ کوئی میٹنگ ہوتی میں سب سے اگلی نشست پر براجمان ہوتا۔ اس سے پہلے مجھے کبھی اتنی عزت نہ ملی تھی‘ میں نے اس آیت مبارکہ کو گزشتہ رمضان المبارک میں گیارہ ہزار مرتبہ پڑھا اور اب روزانہ ایک تسبیح پڑھتا ہوں۔ میرے تمام رکے ہوئے کام ہوگئے‘ میری پریشانیاں ختم اور خوشحالیاں شروع ہوچکی ہیں۔ گھر سے بیماری‘ پریشانی اور الجھنیں ختم ہوگئی ہیں۔میری ہر مشکل کیسے آتی ہے اور کیسے ٹل جاتی ہے سوچ کر میں خود حیران ہوتا ہوں۔وہ آیت یہ ہے:۔ اِنَّ لَکَ فِی النَّہَارِ سَبْحًا طَوِیْلًاؕ﴿مزمل۷﴾  (ف، بہاولپور)