Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں اپنا ایک وظیفہ قارئین کی نذر کرنا چاہتی ہوں۔ یہ وظیفہ میں گزشتہ چھ سال سے کررہی ہوں اور اس وظیفے کی بدولت مجھے پڑھائی میں ہر طرح کی کامیابی حاصل رہی‘ یہاں تک کہ پڑھائی کے فوراً بعد مجھے لیکچرار کی جاب بھی مل گئی‘ یہ وظیفہ میں نے ابھی تک جاری رکھا ہوا ہے جس سے میری ہر پریشانی ختم ہوجاتی ہے‘ اس وظیفہ سے مجھے بہت برکات حاصل ہوتی ہیں۔ وظیفہ یہ ہے: بعد نمازعشاء  313 مرتبہ اَلْمَلِکُ اَلْقُدُّوْسُ پڑھنا ہے۔ (ث۔و، ملتان)