Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میری ٹیوبز بند تھیں‘ جس کی وجہ سے میں بہت پریشان تھی‘ نامعلوم کہاں کہاں سے علاج کروائے‘ ہر طرف سے ناامید ہوچکی تھی‘ پھر مجھے کسی نے درج ذیل عمل بتایا‘ میں نے یقین توجہ اور دھیان سے یہ عمل کیا۔اس وظیفے کی برکت سے اللہ کالاکھ لاکھ شکر ہے کہ اب میری تمام رپورٹس بالکل ٹھیک ہیں۔ میری ٹیوب کھل گئی ہے۔ وظیفہ یہ ہے:۔ اول و آخر تین، پانچ یا سات مرتبہ درود ابراہیمی کے درمیان میں ایک مرتبہ سورۂ الرعد اور ایک مرتبہ سورۂ حدید اکیس دن تک روزانہ پڑھ کر پانی پر دم کریں اور اللہ رب العزت سے گڑگڑا کر اپنے مسئلہ کے حوالے سے دعا مانگیں اور پینے کے لیے یہی پانی استعمال کرنا ہے۔ اس کے ساتھ نماز کی پابندی رکھیں۔ درودشریف کثرت سے پڑھیں۔ فجر کی نماز بعد اگر یہ عمل کریں تو سب سے بہتر ہے۔ یقین کامل رکھیں۔ (ام رومان‘ رحیم یارخان)