Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں آپ کا عبقری میگزین بہت شوق سے پڑھتی ہوں اس میں چھپنے والے تمام اعمال بہت اچھے ہیں۔ہم تمام گھر والے ماہنامہ عبقری میں علامہ لاہوتی پراسراری کا مضمون ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ بہت ہی شوق سے پڑھتے ہیں۔ اس میں آئے اعمال بہت اچھے ہوتے ہیں۔میں نےایک ٹوٹکہ آزمایا جو میں قارئین کے ساتھ شیئر کرنا چاہتی ہوں۔ٹوٹکہ بالکل سادہ سا ہے کہ مجھے ایک مرتبہ بھڑ نے کاٹ لیا‘ میں نے اس کے اوپر فوراً پٹرول لگالیا‘ پٹرول کا لگنا تھا کہ نہ درد ہوئی‘ نہ سوجن ہوئی اور نہ کوئی مسئلہ ہوا‘ فوراً ٹھیک ہوگئی۔ قارئین! ہے نا کمال کا ٹوٹکہ۔(ج،نارووال)
عبقری ٹوٹکہ سیکشن:قارئین! بعض اوقات لاعلاج بیماریوں میں جہاں بڑی بڑی ادویات اور مہنگے علاج ناکام ہوجاتے ہیں وہاں چھوٹے چھوٹے ٹوٹکے کارگر ثابت ہوتے ہیں جنہیں بظاہر کوئی اہمیت نہیں دی جاتی تو قارئین آپ مستقل بڑے بوڑھوں کے وہ ٹوٹکے سنے یا آزمائے ہوئے ضرور لکھیں‘ عبقری نے ایک ٹوٹکہ سیکشن قائم کیا ہے تاکہ مخلوق کی خدمت ہو اور انسانیت کو نفع پہنچے۔نوٹ: ایسے ٹوٹکے بھیجیں جن میں ادویات کا استعمال نہ ہو اور کہیں ایسا نہ ہو کہ ٹوٹکوں والی کتاب اٹھا کر سارے ٹوٹکے لکھ کر بھیجیں ایسا ہرگز نہ کریں۔ صرف آزمودہ اور سینے کا راز ٹوٹکے ہی بھیجیں۔