Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے پاس ایک زبردست ٹوٹکہ ہے۔ سردیوں میں میرے ہاتھ بہت زیادہ خراب ہوجاتے تھے‘ میں مہنگی سے مہنگی کریموں اور لوشن کے استعمال سے تنگ آچکی تھی‘ پھر میری دوست (غ) نے مجھے بتایا کہ تم رات کو کچن کے کاموں سے فارغ ہوکر سونے سے پہلے ایک لیموں کا رس اور ایک چمچ شکر لے کر مکس کرو اور پھر دونوں ہاتھوں سے مساج کرو‘ جب تک خشک نہ ہوجائے‘ پھر نیم گرم پانی سے دھولو۔ میں نے یہ صرف چند دن کیا تو میرے ہاتھ اتنے خوبصورت ہوگئے کہ میں خود بھی حیران ہوئی اور اب تو کلاس میں ہر لڑکی مجھ سے پوچھتی ہے کہ تم ہاتھوں پر کیا لگاتی ہو؟ میں انہیں یہی ٹوٹکہ بتاتی ہوں۔ (ناز النساء‘ بھون)