Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں عبقری رسالہ گزشتہ تین سال پڑھ رہی ہوں‘ درس ہر جمعرات سنتی ہوں‘ دو سال پہلے میں کرائے کے مکان میں رہتی تھی‘ ہر چھ ماہ بعد گھر بدلنے کا درد کیا ہوتا ہے اور ٹوٹتا سامان دیکھ کر دل کیسے ٹوٹتا ہے ‘ میرا دردکوئی کرائے دار ہی سمجھ سکتا ہے۔ تسبیح خانہ میں جمادی الاول کی تیسری جمعرات 625 مرتبہ بسم اللہ کا تعویذ لکھنے کا اعلان ہوا‘میںاور میرے شوہر نے اپنے گھر کی نیت کرکے تعویذ گھر میں ہی لکھا‘ اس کو خوشبو لگائی اور درس میں شامل ہوگئی‘ درس کے بعد شیخ الوظائف نے اسم اعظم کے ذکر کے بعد دعا کروائی تو اس تعویذ کو ہاتھ میں رکھ کر رو رو کر اللہ سے مانگا اور اس تعویذ کو اپنے پرس میں رکھ لیا‘ روزا نہ نکالتی چومتی رب سے ہر نماز کے بعد دعا مانگتی تو اس تعویذ کو ہاتھ میں رکھتی‘ الحمدللہ صرف 18 ماہ کی مشقت کے بعد ہمیں اپنا گھر نصیب ہوگیا‘ رب نے ایسے غیبی اسباب پیدا فرمائے کہ سوچ کرآنکھوں میں آنسو آجاتے ہیں ۔ شیخ الوظائف کو جھولیاں اٹھا اٹھا کر دعائیں دیتے ہیں ۔ (اہلیہ شہزاد‘ لاہور)