Search

محترم شیخ الوظائف السلام علیکم! شادی شدہ اپنے گھر میں خوش ہوں‘ مگر میری والدہ کے گھر مشکلات کا ڈیرہ ہے‘میرے بعد میرے کسی بھائی اور بہن کی شادی نہیں ہوئی‘ بھائی سال پہلے گھر سے بھاگ گیا‘ ابھی تک اس کا کچھ علم نہیں کہاں ہے؟ چھ ماہ پہلے والد فوت ہوئے مگر اسے علم نہیں۔ ایک بھائی کی زندگی بھی میں مشکلات کا دور ہے‘ اپنا گھر نہیں‘ امی کی صحت دن بدن خراب ‘ بہن کیلئے کوئی رشتہ نہیں آتا‘ براہ کرم کوئی ایسا وظیفہ عنایت فرمائیں کہ میری امی کی ساری مشکلات‘ پریشانیاں دور ہوجائیں اور سب بھائیوں کی شادیاں ہوجائیں اور ان کا اپنا گھر بن جائے۔ (ش۔ک‘ راولپنڈی)
جواب: آپ روزانہ صبح نماز فجراور نماز عشاء کے بعد 800 مرتبہ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ یَاکَرِیْمُ اول و آخر سات مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھا کریں۔گھریلو الجھنوں‘ تنگدستی‘شوہر کی بے رخی کیلئے انتہائی کامیاب عمل ہے‘ اجازت عام۔