Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ایک بار میرے پیٹ میں بہت شدید درد ہورہا تھا اور میں گھر سے دور کسی گائوں میں تھا‘ جہاںنہ ہی کوئی ڈاکٹر تھا اور نہ ہی کوئی ڈسپنسری ‘ درد کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ میں پریشان ہوگیا کہ کہیں یہ اپنڈکس کا درد نہ ہو۔عبقری رسالہ بہت شوق سے پڑھتا ہوں‘ اس میں موجود بہت زیادہ نسخہ جات اور ٹوٹکے بنا کر اکثر استعمال کرتا رہتاہوں۔اچانک عبقری کے سابقہ شمارہ میں چھپاایک ٹوٹکہ یاد آگیا جو بنایا اور بہترین پایا۔ھوالشافی: چٹکی بھرہلدی اور چٹکی بھر نمک لے کر کھایا‘ یقین کریں میں تقریباً 20 منٹ کے بعد ایسا تندرست ہوگیا جیسے کچھ ہوا ہی نہیں میرے پیٹ کا درد ختم ہوگیا۔ (ع۔ت، مظفر آباد)