محترم شیخ الوظائف السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کا سایہ ہمارے سر پر سلامت رکھے اور اللہ تعالیٰ آپ کو دین اور دنیا کی تمام خیریں اور بھلائیاں عطا فرمائے۔ آمین! میرا مسئلہ یہ ہے کہ میرا قد بہت چھوٹا ہے‘ میری سب کزنز کے قد بڑے ہیں جس کی وجہ سے میں احساس کمتری کا شکار ہوں‘ کہیں آنا جانا مشکل ہے‘ ہر کوئی مجھ پر باتیں کرتا ہے اور چھوٹے قد کی وجہ سے میرا رشتہ بھی نہیں ہورہا۔ برائے مہربانی کچھ ایسا بتائیں کہ میرا قد کچھ تو بڑا ہوجائے۔ میری عمر29 سال ہے۔ (ع، میانوالی)
جواب:اللہ تعالیٰ نے جیسا بنایا اسی میں خوش رہنا چاہیے‘ اگر قد چھوٹا ہے تو کیا ہوا؟ اپنے اردگرد نگاہ دوڑائیں آپ کو بے شمار ایک ٹانگ‘ ہاتھ اور بعض آنکھ سے محروم ہوتے ہیں‘ اللہ تعالیٰ نے آپ تندرست اور خوبصورت پیدا کیا ہے۔ لہٰذا احساس کمتری کا شکار نہ ہوں بلکہ ہرحال میں رب کریم کا شکرادا کریں۔چھوٹے قد کو بڑا کرنے کیلئے ایک آزمودہ عمل آپ کو دے رہا ہوں‘ بے شمار نے آزمایا‘ چند دن کرکے چھوڑ نہ دیجئے بلکہ کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے کیجئے۔ عمل یہ ہے:۔
صبح و شام ایک مرتبہ ایک گلاس پانی لیکر اس پر سورۂ یوسف کی پہلی آیت الٓرٰ تِلْکَ اٰیٰتُ الْکِتٰبِ الْمُبِیْنِتین مرتبہ اور ایک مرتبہ اَلرَّحِیْمُ اَلرَّحِیْمُ اَلرَّحِیْمُ یَااَللہُ یَامُرِیْدُ پڑھ کر پھونک مار کر پانی بیٹھ کر تین سانسوں میں اس تصور سے پئیں کے جیسے جیسے پانی اندر جارہا ہے آپ کا قد بڑھ رہا ہے۔چند ماہ یقین سے عمل کریں۔ گناہوں سے بچیں۔نماز پنج وقتہ پڑھیں۔ صبح و شام کھجور کا ملک شیک پئیں۔