میں قرآن پاک حفظ کررہی ہوں لیکن میرا گلا اکثر خراب رہتا ہے اب درد بھی رہنے لگا ہے۔ سر میں بھی درد ہوتا ہے اور ہاتھ پائوں سن ہو جاتے ہیں۔ مجھے ایسا نسخہ بتائیے جس سے گلا ٹھیک ہو جائے۔ (بنت اشفاق‘ اوکاڑہ)
بی بی! آپ زور زور سے سبق یاد کرتی ہوں گی اسی لیے گلے میں خراش پڑگئی۔ پنساری کی دکان سے قسط شیریں چھٹانک بھر منگوائیے۔ پرانی نہ ہو۔ ہلکے زرد رنگ کی لکڑی کی طرح ہوگی۔ اسے پیس کر رکھ لیں۔ شربت توت سیاہ ایک بڑا چمچہ لیں۔ اس میں آدھی چمچ قسط شیریں ملائیں اور چاٹ لیں۔ صبح شام لیں۔ صبح نہیں لے سکتیں تو شام کو ضرور لیں۔ نیم گرم پانی سے غرارے کیجئے۔ تھوڑا سا پودینہ پانی میں جوش دے کر اس سے غرارے کریں۔ چیخ کر سبق یاد نہ کیجئے۔ رات کو سات بادام اور پندرہ بیس دانے کشمش آدھی پیالی پانی میں بھگوئیے۔ صبح بادام چھیل کر کھالیں اور کشمکش کا ایک ایک دانہ کھائیے۔ آدھ گھنٹے بعد ناشتہ کیجئے۔