کوئی زہریلی چیز کاٹ لے تو ماچس منگوالیں
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری رسالہ پڑھتے ہوئے چند سال ہوگئے ہیں‘ الحمدللہ بہت فیض پایا ہے۔اگر کسی شخص کو بچھو یا کسی زہریلے حشرات نے کاٹ لیا ہوتو لال رنگ کی پانچ سات دیا سلایاں یعنی پانچ سات دیا سلایاں کی سیخیں لیکر ان کا مصالحہ اتار کر اور پھر اس مصالحہ کو کسی پتھر پر رگڑ کر جس جگہ بچھو نے ڈنگ مارا ہو وہاں پر چھڑک دیں فوراً آرام دےگا بارہا کا آزمودہ ہے چند منٹوں میں آرام دیتا ہے۔ (محمدحمزہ حنیف، کلاسن کچہ کھوہ)