مثالی میاں بیوی تعلیما ت نبویﷺ کی رہنمائی میں:اللہ کے رسول حضور نبی کریم محمد مصطفیٰﷺ نے ارشاد فرمایا ’’اللہ تعالیٰ نے مجھے حکم دیا ہے کہ میں اپنی ازواج سے محبت کروں، انہیں عزت کی نگاہ سے دیکھوں۔ اللہ تعالیٰ نے جو رحمتیں مجھ پر نازل کی ہیں ان میں سے ایک رحمت یہ ہے کہ اس نے میرے دل میں اپنی ازواج کے لیے محبت پیدا کردی ہے‘‘۔اللہ اور اس کے رسولﷺ کا حکم ہے کہ بیوی سے محبت کرو اس کو قابل عزت و تعظیم سمجھو بات بے بات طعنے مت دو اسے قابل نفرت یا ذلیل خیال مت کرو، دوسروں کے سامنے اس کی حوصلہ افزائی کرو، اسے سب و شتم کا نشانہ مت بنائو۔