محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!ہم تمام گھر والے عبقری رسالہ بہت شوق سے پڑھتے ہیں۔گھریلو مسائل کا حل ہمیں عبقری کھولتے ہی اکثر مل جاتا ہے‘ پورا مہینہ عبقری رسالہ کا انتظار رہتا ہے۔ میں نے آپ کو اپنے گھریلو مسئلے کے لیے خط لکھا تھا میرے گھر میں 2014 سے بھائیوں میں بہت لڑائی جھگڑے تھے آپ نے مجھے جوابی لفافہ میں ایک وظیفہ یَارَبِّ مُوسٰی یَارَبِّ کَلِیْم بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھنے کے لیے کہا تھا اور چالیس درس سننے کے لیے کہا تھا وہ میں کررہی ہوں‘ الحمدللہ اب میرے گھر کے حالات بہت بہتر ہیں ۔ میرے بھائیوں کی آپس میں صلح ہے‘ امن ہے سب میں پیار و محبت ہے اللہ کا لاکھ لاکھ شکرہے۔ (س،ا۔ صدیقی، کراچی)