Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں نے آپ کو ایک ماہ پہلے خط لکھا تھا آپ نے کچھ وظائف دئیے تھے میں نے یقین کےساتھ شروع کیے‘ الحمدللہ! مجھے بہت زیادہ فرق محسوس ہورہا ہے۔ پہلے میں رات کو بہت ڈرتی تھی مگر اب ایسا نہیں ہے۔ میں نے دفتر ماہنامہ عبقری سے درس کی سی ڈیز منگوائیں ہوئیں ہیں۔ سارا دن گھر میں درس سنتی رہتی ہوں۔ اس کے علاوہ جمعرات کو انٹرنیٹ پر آن لائن درس ضرور سنتی ہوں۔ الحمدللہ درس میں جو کچھ آپ بتاتے ہیں ان سب پر عمل کرنے کی بھرپور کوشش کرتی ہوں۔ پانچ وقت کی نماز پڑھنا شروع ہوگئی ہوں۔ درس کی وجہ سے اللہ پر یقین اور بھی زیادہ بڑھ گیا ہے۔ میرے سیکنڈ ایئر کا داخلہ نہیں ہورہا تھا درس گھر میں ہروقت 
چلانے سے وہ ہوگیا اور ہم پر بہت زیادہ قرض تھا اللہ کی غیبی مدد آئی اور قرض اترگیا۔ گھر میں ہروقت بے سکونی‘ لڑائی جھگڑا رہتا تھا بہت حد تک گھر میں سکون آگیا ہے‘ اب شادونادر ہی لڑائی جھگڑا ہوتا ہے۔ (ج)