Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں ماہنامہ عبقری بہت شوق سے پڑھتی ہوں‘ اس میں موجود تمام مضامین ہی میرے پسندیدہ ہیں۔آپ کا ایک سلسلہ ’’آئیں ٹوٹکے آزمائیں اور پھیلائیں‘‘ کا حصہ بننے کیلئے حاضر ہوئی ہوں۔ یہ ٹوٹکہ میرا بارہا کا آزمودہ ہے اگر گلے میں شدید درد ہو‘ آواز بھی نہ نکل رہی ہو‘ ریشہ ہو‘ یہ ٹوٹکہ میری پھوپھو نے مجھے بتایا تھا۔ ھوالشافی: دیسی گھی نیم گرم (حسب برداشت) لے کر گلے پر اور دونوں کندھوں پر اچھی طرح مالش کریں اور گلے پر کپڑا لپیٹ لیں‘ پھر اس کا کمال دیکھیں۔ صرف دن میں دو بار کرنے سے ہی آپ بالکل ٹھیک ہوجائیں گے۔ (عالیہ ظہور‘ لاہور)