Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عرض یہ ہے کہ میرے چچا ایک نہ سمجھ آنے والی بیماری میں مبتلا تھے‘ کبھی کہتے کہ میری ناف میں پیٹ کے اندر کیل ہیں‘ کبھی کہتے کہ میرے چند عزیزوں نے میرے اوپر کالا جادو کیا ہوا ہے‘انہوں نے کوئی ڈاکٹر‘ پیر‘ فقیر ‘ حکیم نہیں چھوڑا جس کے پاس نہ گئے ہوں‘ کسی کو بھی اس کے مرض کی سمجھ نہیں آتی تھی‘ ڈاکٹرز کی تمام رپورٹیں بھی بالکل ٹھیک تھیں۔ کبھی کبھی چلتے چلتے راستے میں ہی لیٹ جاتے اور چیخ چیخ کرکہتے میں مرنے لگا ہوں۔ کسی کو کچھ سمجھ نہ آتی کہ ان کو آخر ہے کیا؟کام پر جانے لگتے تو پھر واپس آجاتے کہتے کہ میں جب کام کے ارادے سے جاتا ہوں توآدھے
راستے میں میرا جسم ایسا ہوجاتا ہے کہ جیسے میری جان نکل رہی ہے۔ میں ان کا حال دیکھتا تو بہت دکھی ہوتا۔ میں عبقری گزشتہ پانچ سال سے مسلسل پڑھ رہا ہوں۔ میں نے ان کے علاج کیلئے بہت جستجو کی۔ ایک مرتبہ عبقری میگزین کا مطالعہ کررہا تھا کہ میری نظر روحانی محفل سے فیض پانے والے کالم پر پڑی۔ میں نے تمام گھر والوں کو روحانی محفل پر لگادیا اور انکل سے بھی کہا کہ آپ بھی ہر ماہ عبقری میں آنے والی روحانی محفل ضرور کیا کریں۔ ہمیں آج دو سال مکمل ہوچکے ہیں ہم سب گھر والے ہرماہ عبقری میں آنے والی روحانی محفل باقاعدگی سے کرتے ہیں اور انکل کیلئے خوب دعائیں کرتے ہیں۔ الحمدللہ! میرے انکل اب ہر روز کام پر بھی جارہے ہیں اور انہیں کسی بھی قسم کی کوئی پریشانی نہیں ہوتی اور ان کیفیات میں ستر فیصد تک بہتری آچکی ہے۔ (شاکراللہ، دینہ)