محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں نے عبقری میں سے دیکھ کر ایک ٹوٹکہ ہاضمہ کیلئے بنایا۔ مجھے اس سے اتنا فائدہ ہوا کہ میں بتانہیں سکتا۔میرا سالہا سال سے ہاضمہ کا مسئلہ تھا جو اس ٹوٹکہ سے بالکل ٹھیک ہوگیا۔ ٹوٹکہ صرف یہ ہے کہ میں نے سونف اورچینی ہموزن لے کر سفوف بنالیا اور کھانے کے بعد آدھا چمچ چائے والا استعمال کیا۔ اس کے علاوہ جس کسی کو لیموں راس نہ آئے تو وہ لیموں کھا کر تھوڑا سا لہسن کھالے لیموں نقصان نہ دے گا۔ (نورخان)