Search

1۔ ہم نے اللہ کو پہچانا مگر اس کا حق ادا نہیں کرتے۔ 2۔ ہم محبت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا دعویٰ کرتے ہیں مگر انکا طریقہ سنت چھوڑ بیٹھے ہیں۔ 3۔ ہم قرآن مجید پڑھتے ہیں لیکن اس پر عمل نہیں کرتے۔ 4۔ ہم شیطان کی دشمنی کا دعویٰ تو کرتے ہیں مگر اس سے دوستی بڑھاتے ہیں۔ 5۔ ہم بہشت کیلئے دعویٰ تو کرتے ہیں مگر گناہوں سے باز نہیں آتے۔ 6۔ ہم موت کو بر حق مانتے ہیں مگر مرنے کیلئے تیار نہیں ہوتے۔ 7۔ ہم دوسروں کے عیبوں پر نظر رکھتے ہیں مگر اپنے گریباں میں نہیں جھانکتے۔ (محمد علی انصاری۔ کوئٹہ)