محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! گرمی کا موسم ہے آگے برسات آرہی ہے‘ برسات میں جو سب سے زیادہ مرض سر اٹھاتا ہے وہ جلدی بیماری ہے۔ لوگ خارش کے مرض میں بہت زیادہ مبتلا ہوتے ہیں۔ خارش سے نجات کیلئے میرےپاس ایک مجرب و آزمودہ نسخہ ہے ۔ ھوالشافی: ناریل کا خالص تیل چار اونس‘ بورک ایسڈ، زنک آکسائیڈ اور گندھک مصفی ہر ایک ، ایک تولہ، تیل کو گرم کرکے باقی ادویہ کے سفوف کوباہم ملالیں۔ ضرورت کے وقت تھوڑا سا تیل ہاتھ پر ڈال کر اس کی متاثرہ جگہ پر مالش کریں۔ اگر خارش بوجہ اندرونی کسی مرض کے ہو تو صبح وشام گندھک کا سفوف چار ماشہ کی خوراک ٹھنڈے دودھ کے ساتھ استعمال کریں۔ اس سے خون صاف ہوکر خارش ختم ہوجائےگی۔ مجرب وآزمودہ ہے۔ (ڈاکٹر ظفرحمید ملک‘ اٹک)