آپ ﷺ کا غیر مسلموں سے سلوک قابل ستائش ہے ایک دفعہ عیسائیوں کا ایک وفد مدینہ منورہ میں آپﷺ سے ملاقات کا شرف حاصل کرنے آیا‘اس دن اتوار تھا تو عیسائیوں نے اپنی عبادت کرنی تھی چونکہ وہ(اتوار)کو خصوصی عبادات کیا کرتے تھے تو اس پر آپﷺ نےعیسائیوں کے وفد کو مسجد میں عیسائی عبادت (یعنی ان کی مخصوص عبادت )کرنے کی پیش کش کی تو اس پر عیسائی وفد نے اپنی عبادت مسجد میں کی۔غیرمسلم مہمان کا اکرام:سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ سے روایت ہے کہ رسول اکرم ﷺ کے پاس ایک کافر بطور مہمان آکر ٹھہرا، آپ ﷺ نے اسے بکری کا دودھ پیش کیا۔ اس نے پی لیا۔ پھر دوسری کا پیا، یہاں تک کہ وہ سات بکریوں کا دودھ پی گیا۔ (مسلم 2063)