Search

محترم قارئین! جو بندہ اپنے سینے کو نور معرفت سے بھرنا چاہتا ہے اور وہ چاہتا ہے کہ میں اللہ تعالیٰ جل شانہٗ کے دوستوں شامل رہوں اور اللہ تعالیٰ میرے دل کو منور فرمائے کیونکہ اللہ تعالیٰ صرف مومن کے دل میں سما سکتا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے مومن کا دل اپنی رہائش گاہ بنایا ہے بشرطیکہ وہ مومن ہو۔ اس کیلئے شیخ الوظائف کا ایک بہت ہی مجرب اور آزمودہ عمل ہے‘ یہ عمل 7 شب جمعہ یعنی جمعہ کی رات عشاء کی نماز پڑھ کر کرنا ہے۔ عمل یہ ہے: عشاء کی نماز کے بعد سات بار سورۂ نور جو کہ اٹھارویں پارہ میں ہے وہ پوری پڑھنی ہے‘ اس کے اول و آخر طاق تعداد میں درود شریف پڑھ لیں‘ دو دفعہ سورۂ نور پڑھنے کے بعد تین ہزار مرتبہ اللہ تعالیٰ کا صفاتی نام یَانُوْرُ پڑھنا ہے‘ یہ عمل سات جمعہ کی رات کرنا ہے‘ ان شاء اللہ جو کرے گا اس کا دل نور ایمانی‘ اللہ تعالیٰ کی محبت اور معرفت سے بھر جائے گا۔ (اکمل فاروق ریحان‘ سرگودھا)