محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں عبقری رسالہ گزشتہ کئی سالوں سے پڑھ رہی ہوں۔ اس میں موجود وظائف و نسخہ جات نے میرے کئی مسائل حل کردئیے ہیں۔ چند آزمودہ عمل قارئین عبقری کی نذر کرنا چاہتی ہوں:۔ جن بھاگ گیا: میںایک دن جائےنماز بچھانے لگی تو کسی نے مجھے دھکا دیا اور جائے نماز ایک سائیڈ پر پھینک دی۔پہلے تو میں ڈر گئی‘ مگر پھر حوصلہ کرکے دوبارہ جائے نماز پکڑی‘ پھردوسری مرتبہ بھی ویسا ہی ہوا‘ میں نے دوسری مرتبہ جائے نماز اٹھائی تو پھر مجھے کسی نے دھکا دیا۔ پھر میں نے سورۂ فلق اور سورۂ ناس اونچی آواز میں پڑھناشروع کردی‘ ابھی چند بار ہی پڑھی تھی کہ جن بھاگ گیا۔ میں نے جائے نماز بچھائی اور تسلی سے نماز پڑھی۔مجھے کسی نے دوبارہ دھکا نہ دیا۔محبت کیلئے: کسی کے دل میں اپنی محبت پیدا کرنی ہو تو 41 بار سورۂ اخلاص اول و آخر درود شریف گیارہ مرتبہ پڑھ کر اس شخص کا تصور کرکے سوجائیں۔ صرف جائز مقصد کیلئے۔ ناجائز کیلئے کریں گے توسخت نقصان ہوگا۔مسلسل41 دن یہ عمل کرنا ہے۔ خواتین ناغہ کے دنوں میں دل ہی دل میں پڑھیں‘ زبان سے ہرگز نہ پڑھیں۔ (ایس ایس، کراچی)