محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! تقریباً ایک سال سے میں عبقری میگزین کا قاری ہوں‘ بہت عرصہ سے میں یہ سوچ رہا تھا کہ عبقری کو اپنا حال دل لکھوں مگر سستی کی وجہ سے میں نہ لکھ پایا۔عبقری کی جتنی بھی تعریف کروں کم ہے‘ اس کی تعریف کیلئے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں‘ لیکن اتنا ضرور کہتا ہوں کہ دین محمدﷺ کے پھیلانے میں عبقری بہت اہم کردار ادا کررہا ہے۔آپ جس طرح دین محمدﷺ لوگوں تک پہنچا رہے ہیں‘ اللہ تعالیٰ سے بس یہی امید ہے کہ وہ آپ کو اس کا پورا پورا اجر نصیب عطا فرمائیں‘ اللہ تعالیٰ آپ کوہماری عمر بھی نصیب کریں کہ مشکل زیادہ عرصہ تک اس کام کو جاری رکھ سکیں اللہ تعالیٰ آپ کی ہر مشکل دور فرمائیں۔محترم حضرت حکیم صاحب! میرے پاس ایک آزمودہ طب نبویؐ کا نسخہ ہے میں خود گردے کا مریض ہوں‘ میں تو کیا‘ میرے سارے خاندان کے لوگوں کے گردے کمزور ہیں‘ جن لوگوں کے گردے کمزور ہیں یا گردے میں پتھری ہے تو وہ اس نسخہ پر عمل کریں‘ ان شاء اللہ بہت ہی مجرب ہے۔ ھوالشافی: سرکہ انگوری خالص ایک بوتل‘ خالص شہد ایک بوتل یعنی ایک کلو۔ پہلے سرکہ کو کسی صاف برتن میں تھوڑا گرم کریں پھر اس میں شہد ملا دیںاور خوب حل کریں۔ ٹھنڈا ہونے کے بعد کسی صاف بوتل میں ڈال دیں اور صبح کے وقت دو یا تین چمچ ایک گلاس ٹھنڈے پانی میں ملاکے پئیں۔ سارا دن طبیعت بھی اچھی رہے گی۔ نوٹ یہ نسخہ بلڈپریشر اور شوگر کے مریضوں کیلئے بھی بہت فائدہ مند ہے۔ اس سے آپ کے گردے طاقتور اور پتھری ریزہ ریزہ ہوکر باہر نکلے گی‘ ہاں سردیوں میں اگر گلا خراب ہوتو استعمال نہ کریں۔ (ارباب احمد‘کرک)