Search

ایک ایسا مریض جس کے بارے میں ڈاکٹر صاحبان کہتے ہیں کہ اسے بیماری ہے اور عاملین حضرات کہتے ہیں کہ اس پر اثرات ہیں جس سے مریض اور اس کے لواحقین پریشان ہوتے ہیں کہ کس کی بات مانیں۔ ڈاکٹروں کی یا عاملوں کی۔ چنانچہ وہ عمل ملاحظہ ہو۔ پہلے دو رکعت نفل برائے حاجت پھر دو نفل برائے قبولیت‘ پھر گیارہ مرتبہ درود شریف پھر 1001 مرتبہ سورۂ کافرون مع بسم اللہ یہ عمل سات دن کریں۔ یوں سات ہزار مرتبہ سورۂ کافرون پڑھی جائیگی۔ یہ شہد‘ سرسوںکا تیل‘ پانی اور مریض پر دم کریں‘ شہد اور پانی ملا کر مریض کو پلائیں اور تیل کی مالش کرائیں‘ انشاء اللہ مریض کو بہت جلد افاقہ ہوگا‘ اس تیل و شہد اور پانی میں سورۂ کافرون کی برکت سے ایسی تاثیر پیدا ہوگی کہ اگر سخت جادو جنات ہو جس سے عامل عاجز آچکے ہوں یا ایسی بیماری جو لاعلاج ہو یا بیماری کا پتا نہ چلتا ہو یا دوا مؤثر نہ ہو یا کسی بھی صورت میں مریض کو آرام نہ آتا ہو تو ان تمام صورتوں میں یہ عمل کیا جائے تو مریض انشاء اللہ شفاء یاب ہوگا۔(محمدابوبکر قاسمی‘ ملتان)
پیٹ درد‘ پیچش‘ مروڑ‘ گرمی‘ سینے میں جلن:آدھ پاؤ دھنیا خشک‘ آدھ پاؤسفیدزیرہ ان دونوں کو باریک پیس کر نمک20 گرام اور دو حصے چینی ڈال کر سادہ پانی سے ایک بڑا چمچ۔ پھر دس دس منٹ کے وقفے سے آدھا چمچ لیں۔ آدھ گھنٹے میں ہی آرام آجائیگا۔ یہ نسخہ ہمارے خاندان کا آزمودہ ہے ۔ آج تک ایسا نہیں ہوا کہ ہم نے کسی کو یہ دوائی دی ہو اور اس کو آرام نہ آیا ہو۔لیکوریا کا کامیاب علاج:کیکر کے پھول‘ گوند کتیرا‘ چھوٹی الائچی‘ موصلی سفید‘ سرمہ سفید‘ مغزبادام ‘کھوپراپاؤ۔ مصری ایک کلولیکر ان سب چیزوں کو کوٹ کر دودھ کے ساتھ صبح نہار منہ اور زیادہ مرض ہو تو رات کو بھی کھائیں۔ یہ دوائی میری والدہ کی آزمودہ ہے اور میری والدہ کافی سالوں سے بنا کر لوگوں کو دے رہی ہیں اور اللہ ان کو شفاء دے رہا ہے۔(عبقری جلد نمبر8)
گھر بیٹھے کتب اور ادویات منگوانے کیلئے صرف یہی نمبر
0332-7552382