Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میرے پاس ایک راز ہے جو میں قارئین عبقری کی نذر کرتا ہوں۔کسی بھی مرد یا عورت کے پیٹ میں رسولی ہو‘ گوشت والی ہو‘ خون والی ہو یا پانی والی ہو اور اگر یہی رسولی دماغ میں ہو تو وہ انسان پاگل ہوجاتا ہےیا کسی کو خونی یا بادی بواسیر ہو یا عورت کو ماہواری میں تکلیف ہو‘ بے قاعدگی ہو‘ بچہ دانی پر ورم ہو‘ اس نسخہ سے شفاء ہوگی۔ ان شاء اللہ۔ھوالشافی: مازو سو گرام‘ پھٹکڑی سفید دس گرام۔ مازو اور پھٹکڑی کو علیحدہ علیحدہ پیس کر بالکل پاؤڈر بنالیں۔ پھر دونوں کو مکس کرکے کسی صاف بوتل میں محفوظ کرلیں۔ ترکیب استعمال: پانچ ماشہ دوائی صبح نہار منہ‘پانچ ماشہ دوپہر اورپانچ ماشہ شام کو سونے سے پہلے پانی کے ساتھ استعمال کریں۔