محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! تین سال سے عبقری باقاعدگی سے پڑھ رہی ہوں‘ وظائف بھی پڑھتی ہوں اور خوب فوائد اٹھاتی ہوں۔ اللہ تعالیٰ آپ کو اور آپ کے تمام ملازمین کو صحت اور مزید محنت کی توفیق عطا فرمائے۔ پہلی بار کسی شمارے میں لکھنے کی جسارت کررہی ہوں۔ ایک دن چاول بناتے ہوئے ابلے چاولوں کا پانی نکالتے وقت میرے ہاتھ اور بازو پرکھولتا ہوا پانی گرگیا‘ جس پر شدید جلن ہوئی‘ میں نے فوراً درود شریف پڑھنا شروع کردیا اورمکھن لگا کر مسلسل درود شریف پڑھ پڑھ کر پھونکتی رہی۔ اس عمل کی برکت سے نہ جلن رہی‘ نہ کوئی نشان رہا نہ ہی کوئی آبلہ بنا‘ یہ سب درودشریف کی برکت سے ہوا۔ (صفیہ نور‘ لاہور)