محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میںنے تسبیح خانے سے بہت کچھ پایا، میری زندگی میں دکھوں اور پریشانیوں کے سوا کچھ بھی نہیں تھا جب میں پہلی دفعہ تسبیح خانہ آئی تو مجھے پتہ چلا سکون کیا ہوتا ہے، خوش باش اور ہنستے ہوئے لوگوں کی طرف میں دیکھ کر سوچتی تھی کہ یہ کیسے خوش ہوتے ہیں پتہ نہیں یہ کیسے ہنس لیتے ہیں۔جب میں تسبیح خانہ آئی تو بہت اداس تھی ،اکثرخواتین مجھے کہتی کہ آپ اتنی پریشان کیوں رہتی ہیں۔ پھر آپ کا درس سنا تو مجھ پر ایک انوکھی دنیا کھلی کہ ہماری تو تربیت ہی نہیں ہوئی جیسے جیسے درس سنتے گئے زندگی میں سکون راحت چین آتا گیا۔(عالیہ بختیار، لاہور)