Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میرے پاس شوگر اور اعصابی کمزوری کے مارے مریضوں کے لیے شفایابی نسخہ ہے جو میرا بارہا کا آزمودہ ہے۔ ان شاء اللہ سولہ کیپسول سے شفاء مل جاتی ہے۔ کلونجی سوگرام، بہی دانہ سو گرام، کشتہ فولاد ایک تولہ تینوں کو باریک کرکےکیپسول بھر لیں صبح و شام ایک ایک کیپسول کھانے کے بعد پانی سے لیں ان شاء اللہ ایک ہفتے میں مریض کو واضح فرق محسوس ہوگا۔یہ نسخہ مجھے ایک طبیب سے ملا تھا اور کیسے ملا یہ ایک لمبی کہانی ہے۔ نسخہ آزمائیے اور مجھے دعائوں میں یاد رکھیں۔(ق،ن۔عارف والہ)