محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!تین ماہ سے عبقری پڑھ رہا ہوں ایک منفر رسالہ ہے۔ عبقری دواخانے کی دوا ’’ستر شفائیں‘‘ میرے استعمال میں ہے۔اس کے بہت سے فوائد و کمالات ہیں۔ میں مستری کے پیچھے مزدوری کرتا ہوں جو بہت ہی تھکا دینے والا کام ہے صبح آٹھ سے شام پانچ بجے تک اینٹیں،سیمنٹ اور سریا اٹھا اٹھا کر شام کو جسم ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جاتا ہے تھکاوٹ اتنی ہوتی ہے کہ رات کو نیند آنا بھی مشکل ہو جاتی تھی۔ جب سے میں نے ستر شفائیں کھانا شروع کی ہے یقین کریں کہ جسم ہر وقت توانا اور چست رہتا ہے۔ میں صبح کام کا آغاز کرنے سے پہلے نسوار کی طرح ستر شفائیں رکھ لیتا ہوں جس سے تھکاوٹ کا احساس ہی نہیں ہوتا باقی مزدور شام تک تھکاوٹ سے چور ہوجاتے ہیں لیکن میں شام تک چست رہتا ہوں تھکاوٹ تو میرےنزدیک بھی نہیں آتی۔اس کے علاوہ قبض ، سینے کی جلن میں بھی بہت مفید ہے کیونکہ میں مزدوری کرنے بہاولپور سے لاہور آیا ہوں اس وجہ سے بازاری ہوٹلز کا کھانا ہی تین ٹائم کھانا پڑتا ہے جس سے قبض اور سینہ کی جلن رہنا عام سی بات ہوتی ہے لیکن ستر شفائیں کے استعمال سے مجھے ان امراض میں بھی افاقہ ہوا ہے۔ رات کو کھانے کے بعد سونے سے پہلے دودھ کے ساتھ چنے کے برابر ایک گولی بنا کر لیتا ہوں جس سے نیند بہت اچھی آتی ہے۔ (محمد فیض، بہاولپور)