Search

آم تین عدد درمیانے، چینی ایک پیالی، سوجی آدھی پیالی، کھویا آدھی پیالی، بادام پستے حسب پسند، بناسپتی چار کھانے کے چمچ۔ ترکیب: آم کو صاف دھوکر چھیل لیں اور ان کے چھوٹے ٹکڑے کرلیں۔ بادام پستوں کو دس منٹ گرم پانی میں گھو کر رکھیں پھر چھیل کر باریک کاٹ لیں۔ سوجی کو چھان کر پیالے میں ڈالیں اور مائیکروویواوون میں تین سے چار منٹ ہلکی اسپیڈ پر رکھیں تاکہ بھن کر سوندھی خوشبو آنے لگے۔ صاف ستھری کڑاہی میں کٹے ہوئے آم کے ٹکڑے اور چینی ڈال کر ہلکی آنچ پر پکنے رکھ دی، وقتاً فوقتاً چمچ چلاتے ہوئے پانچ سے سات منٹ پکائیں۔ چینی پگھل کا پانی چھوڑنے لگے تو تھوڑی تھوڑی سوجی ڈالتے ہوئے ملاتے جائیں۔ ساری سوجی ڈالنے کے بع کڑاہی کے کناروں سے بناسپتی ڈالتے جائیں اور بھونتے جائیں جب حلوہ سمٹنے لگے اور گھی علیحدہ ہونے لگے تو کھویا اور کٹے ہوئے بادام پستے ڈال کر چولہے سے اتارلیں۔ ڈش میں نکال کر خوبصورتی سے چاندی کے ورق سے سجائیں اور اس فٹافٹ بننے والے غذائیت سے بھرپور حلوے کا لطف اٹھائیں۔(نصرت جبین،کراچی)