Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں دائمی نزلہ کا شکار تھا جس وجہ سے دماغی کمزوری اور بال سفید ہونا شروع ہوگئے تھے حالانکہ میری عمر ابھی 25 سال ہے۔ جو بھی دیکھتا بس یہی کہتا لگتا ہے تم بوڑھے ہوگئے ہو۔ میرے والد صاحب بھی کافی جگہ لے کر گئے پر دائمی نزلہ سے چھٹکارا نہ مل سکا۔ میں نے تمام ادویات کھانا بند کردی کہ شاید ساری زندگی اسی مرض کے ساتھ کاٹنی پڑے گی۔میں اکثر سوچتا تھا کہ کوئی ایسی بیماری نہیں جس کی اللہ نے شفاء نہ رکھی ہو۔ کسی نہ کسی دوائی میںمیری بیماری کا بھی علاج ہوگا ۔ ایک روز میں چائے کے ہوٹل میں چائے پینے گیا تو میز پر عبقری رسالہ پڑا ہوا تھا۔ چائے میں کچھ دیر تھی اس لیے میں نے سوچا فارغ تو بیٹھا ہوں رسالہ ہی پڑھ لو ں۔ رسالہ پڑھنا شروع کیا ایک دو ٹوٹکے اور تحریریںبھی پڑھی چائے پیتا گیا رسالہ پڑھتا گیا ۔ میں رسالہ پڑھنے میں اتنا مگن تھا کہ چائے کب ختم ہوئی مجھے احساس نہ ہوا ۔ رسالے کے صفحات پلٹتے پلٹتے ایک صفحے پر نظر پڑی جہاں ناک شفاء کے نام سے کوئی دوائی درج تھی اس پٹی کو مکمل پڑھا رسالے سے دواخانے کا ایڈریس اور فون نمبر نوٹ کیا اور فون کرکے اوقات کار معلوم کیے اگلے روز جاب پر جانے سے پہلے میں دواخانے گیا اور ناک شفاء لے آیا لکھی ہوئی ہدایات کے مطابق قطرے ڈالنا شروع کیے تقریباً ایک ہفتے کے اندرہی مجھے واضح فرق محسوس ہوا اور چند ماہ میں مکمل شفاء مل گئی۔ (ذوہیب، لاہور)