Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے شوہرکا بچوں کے کھلونوں کا کاروبار ہے ۔پہلی بار کسی دوسرے ملک سے کھلونے منگوانے کے حوالے سے ڈیل چل رہی تھی جس میں رکاوٹ آرہی تھی وہ اکثر پریشان رہتے تھےکہ ڈیل نہیں ہورہی۔ میں ہر جمعرات تسبیح خانے میں آپ کا درس سننے بھی آتی ہوں تو وہاں مجھے ایک خاتون نے ’’آزمودہ وظائف سے گھریلو الجھنوں کا حل‘‘ کتابچہ تقسیم کرنے اور اس میں دیئے گئے اعمال کرنے کا مشورہ دیا ۔ میں نے شوہر کے کاروبار کا تصور کرکے اعمال شروع کیے اور ہر دس دن بعد 200 کتابچہ بھی تقسیم کرنا شروع کیا ابھی دو بار ہی تقسیم کیاتھا کہ میرے شوہر کی ڈیل ہوگئی۔ شوہر نے بتایا کہ اس ڈیل میں بہت ہی فائدہ ہے جس کے لیے میں جدوجہد کررہا تھا۔ (نسرین بی بی، لاہور)
بیٹے کو پاکستان آنے کی چھٹی مل گئی
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!تین سال سے بیٹا انگلینڈ میں جاب کررہا ہے کسی پراجیکٹ کی وجہ سے اس کو چھٹی نہیں مل رہی تھی اِدھر اس کی بہن کی شادی کی تاریخ طے کردی تھی لیکن اس کا پاکستان آنا مشکل نظر آرہا تھا۔ میں بہت پریشان تھی کہ میرا بیٹا اپنی بہن کی شادی میں شریک نہیں ہو پائے گا۔ میں نے اپنی ایک سہیلی کو بتایا تو اس نے مجھے ایک کتابچہ دیا ’’آزمودہ وظائف سے گھریلو الجھنوں کا حل‘‘ اور کہا اس میں سے اعمال کرو اور اس کو تقسیم کرو ان شاء اللہ اللہ کوئی راستہ نکالے گا۔ میں چار ہفتے تقسیم کیا اور اس میں دیئے گئے اعمال خود بھی کیے اور بیٹے کو بھی واٹس ایپ کیے کہ تم بھی کرو ۔ اللہ نے کرم کردیا بیٹے کو پاکستان آنے کی چھٹی مل گئی۔ (زوجہ اسلم بیگ، چونگی امرسدھو)

قارئین! بلا رنگ و نسل دکھی انسانیت کی خدمت ہمارا عزم ہے۔آپ بھی اس روشنی کو دوسروں تک پہنچائیے! یہ کتابچہ خود بھی پڑھیے اور دکھی عوام تک بھی زیادہ سے زیادہ پہنچائیں۔ جیلوں‘ ہسپتالوں‘ کچہریوں میں  موجود پریشان لوگوں تک پہنچا کر داد رسی کا ذریعہ بنیں!

’’آزمودہ وظائف سے گھریلو الجھنوں کا حل‘‘
(قیمت فی کتابچہ 20 روپے‘ تقسیم کیلئے خاص رعایت صرف10 روپے میں حاصل کیجئے)