Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! گزشتہ کچھ عرصہ سے کاروباری حالات درست نہ تھے‘ میں اپنےشوہر کے ہمراہ ’’ہجویری محل‘‘ (لاہور شیخوپورہ روڈ سٹاپ قلعہ ستار شاہ) میں قائم آستانہ منت مراد گئے‘ وہاں موجود عمل کیے‘ واپسی پر ہم نے اپنے کاروبار کی بہتری کیلئے ہجویری اسلامک سنٹر سے شیرینی خریدی اور وہاں کام کرنے والے مزدوروں اور دیگر احباب میں شیرینی تقسیم کی۔ اگلے دن ہی میرے شوہر کو ایک بہترین آرڈر مل گیا‘ شوہر نے مجھے فون کرکے بتایا کہ ہجویری محل میں شیرینی تقسیم کرنے کی برکت سے مجھے بہت بڑا آرڈر ملا اور آدھی سے زیادہ رقم ایڈوانس میں بھی مل گئی ہے۔ (اہلیہ جمشید‘ شیخوپورہ)