(محمد نعیم ،لاہور)
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! پچھلے تین سال سے مسلسل عبقری رسالہ پڑھ رہا ہوں اس میں لوگوں کے مشاہدات پڑھ کر روح خوش ہو جاتی ہے۔ میں جب حفظ کرتا تھا تو اس دوران میرا سالانہ امتحان ہوا۔ قاری صاحب امتحان لے رہے تھے میری باری قریب ہی تھی میں دل ہی دل میں بہت گھبرایا ہواتھا کہ اچانک میرے ذہن میں آیا کیوں نہ میں دو انمول خزانہ کا ورد کروں اسی وقت میں نے انمول خزانہ نمبر2 کا ورد کرنا شروع کردیا۔ میری باری آنے تک میں ذہن میں کامیابی کی نیت سے پڑھتا رہا جب امتحان دیا تو بہت اچھا ہو ا ۔ کمرہ امتحان سے نکلتے ہی مجھے یقین ہوگیا تھا کہ میں ضرور اچھے نمبروں سے پاس ہو جائوں گا ۔ جب رزلٹ آیا تو میرے 100 میں سے پورے 100 نمبر آئے میری خوشی کی انتہا نہ رہی۔ اس کے کچھ ماہ بعد میرا وفاق المدارس کا امتحان تھا ۔ میں نے پھردو انمول خزانہ کا ورد کیا اللہ کی مہربانی سے اس امتحان میں بھی سوفیصد نمبر آئے۔