Search

میں پیشے کے لحاظ سے ڈاکٹر ہوں۔انسانیت کے لئے آپ کی خدمات کی وجہ سے آپ سے بےحد عقیدت رکھتی ہوں۔ آپ اور آپ کے اہل خانہ کے لئے ڈھیروں دعائیں ہیں۔ میں جمعرات کی ہر روحانی محفل تسبیح خانہ میں جا کر سنتی ہوں۔ اللہ کا شکر ہے میں نے کبھی کوئی محفل نہیں چھوڑی۔ شب جمعہ روحانی محفل میں آنے سے پہلےمیری طبیعت بہت خراب رہتی تھی۔ روحانی محفل میں حاضری کی برکت سے اب میںبالکل ٹھیک ہو گئی ہوں۔ اللہ کا امر ہے میں خود ڈاکٹر ہوں لیکن اکثر بیمار رہتی تھی‘ تسبیح خانہ شب جمعہ روحانی محفل کی برکت سے ٹھیک ہو چکی ہوں اور اب میرے پاس جو بھی مریض آتے ہیں اللہ پاک ان کو بھی جلد شفاءیاب فرماتے ہیں۔ہر وقت اولاد کے حوالے سے فکر مند رہتی تھی مگرروحانی محفل کی برکت سے یقین ہے اللہ میری اولاد کو بھی نیک اور با صلاحیت بنائیں گے۔(ڈاکٹر ثمینہ)