محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!آج عبقری قارئین کے لئے ایک خاص تحفہ لے کر حاضر ہوا ہوں۔ایسے لوگ جودل کے امراض میں مبتلا ہیںان کے لئےبہت مجرب نسخہ ہے جو بے شمار لوگوں کو استعمال کروایا جس سے انہیں شفاء ملی۔اس نسخے کو صرف دو سے تین دن استعمال کرنے سے دل کے بند والو کھل جاتے ہیں ۔بعض مرتبہ چند دن پینے سے ہی فائدہ ہوا ہے۔ گزشتہ سال کی بات ہے ہمارے جاننے والے ہیںان کے دل کو والو بند تھے‘کافی عرصہ سے وہ دل کے عارضہ میں مبتلا تھے۔ان کا بچنا مشکل نظر آرہا تھا‘وہ اپنے رشتہ دار احباب سے ملاقاتیں کر رہے تھے کہ زندگی کا اب کوئی بھروسہ نہیں۔ان کی اہلیہ دیسی چیزیں استعمال کرنے کا کہتیں مگر وہ منع کر دیتے۔جس دن ان کا آپریشن تھا اس سے ایک دن پہلے بیوی نے کہا کہ ایک جڑی بوٹی کا قہوہ بنا کر دیتی ہوں ‘صرف ایک دن استعمال کر کے دیکھ لیں۔انہوں نے حامی بھر لی‘بیوی نے قہوہ بنا کر دیا جسے وہ رات بھر وقفے وقفے سے پیتے رہے‘ کیونکہ پریشانی کی وجہ سے سو نہیں پا رہےتھے۔
ڈاکٹر آپریشن کے لئے تیار بیٹھے تھے
آخر کچھ دیر کے لئے ان کی آنکھ لگ گئی‘جب صبح اٹھے تو چہل قدمی کے لئے نکل پڑے ‘انہیں صحت میں کچھ بہتری محسوس ہوئی‘پہلے تھوڑا سا چلنے سے سانس اکھڑتا تھا اور دل کی دھڑکن تیز ہو جاتی تھی مگر اس دن وہ پہاڑیوں پر بھی چڑھے اور خوب سیر کی مگر مسئلہ نہیں ہوا۔پھر وہ ہسپتال جب آپریشن کے لئے گئے تو ڈاکٹر کو یہ بات بتائی کہ میری طبیعت تو بالکل ٹھیک ہے۔ڈاکٹر کویقین نہ آیا‘انہوں نے جب ٹیسٹ وغیرہ کیے تو حیران رہ گئے اور خود کہنے لگا کہ واقعی آپ کے دل کے والو کھل گئے ہیں مگر یہ کرشمہ کیسے ہو گیا۔ انہوں نے کہا میں نے تو کچھ نہیں کیا بس یہ قہوہ پیا ہے۔ میرا اپنا بھی آزمودہ ہے جب کبھی بھی دل کی تکلیف ہوتی ہے تو میں یہی قہوہ بنا کے پیتا ہوں، ہمارے بڑے بوڑھے بھی پیتے تھے اس سے ان کو بہت فائدہ ہوتا تھا۔آئیے یہ قہوہ بنانے کا طریقہ بتاتاہوں۔حسب ضرورت رتن جوت پیس کر سفو ف بنا کے محفوظ کر لیں۔ایک کپ پانی میں چائے کے ایک سے دو چمچ رتن جوت کا سفوف اُبال کر قہوہ بنا لیں اورگھونٹ گھونٹ پی لیں۔ایک دن میں تین سے چار کپ لازمی پئیں اورتین دن مسلسل پینے کے بعد اس کے فوائد کا مشاہدہ اپنی آنکھوں سے کریں۔قلبی امراض میں بہت مفید ہے۔