Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلا م علیکم!میں نے عبقری تسبیح خانہ اور میگزین سے بہت کچھ پایا ہے۔ عبقری رسالے میں شائع ہونے والے طبی ٹوٹکوں اور روحانی وظائف سے زندگی کے بہت سے مراحل پر میں کامیابی سے ہمکنار ہوا ہوں۔ ابھی حال ہی میں میں نے رسالے میں کتابیں ہدیہ کرنے کا اعلان دیکھا تو گھر میں موجود دینی اور دنیاوی تمام موضوعات  کی کتب اکٹھی کر کے عبقری دفتر ہدیہ کی نیت سےبھیج دیں۔ اس عمل سے مجھے بہت سکون ملا کیونکہ کہ عبقری تسبیح خانہ  انسانیت کی فلاح کے لئے جواتنا بڑا کام کر رہا ہے اس کی خیر میں میرا بھی حصہ شامل ہو گیا۔ کتابوں کا ہدیہ بھیجنے کے بعد میرے رزق میں بہت برکت ہوئی ہے اور ذہنی طور پر مجھے بہت اطمینان حاصل ہوا ہے۔میں نے محسوس کیا ہے کہ میرے خلاف جو بھی کوئی سازش کرتا ہے وہ ناکام ہوتا ہے‘ مجھے کتابوں کی نیکی اپنے ساتھ رحمت اور برکت کے سائے کی طرح محسوس ہو تی ہے۔اگر عبقری کی علمی وروحانی خدمات میں ان کتب سے کچھ مدد مل جائےتو یہ میرے لئے  صدقہ جاریہ ہو گا اور دنیا میں بھی یہ نیکی میرے ساتھ رہے گی اور قبر میں مجھے اس نیکی کا اجر پہنچتا رہے گا(توقیر احمد، لاہور)