Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلا م علیکم! میں اپنے نفس اور شیطان کے ہاتھوں پریشان ہوں۔ میرا نفس مجھ پر حاوی ہے۔ مجھے جس چیز کا معلوم بھی ہو کہ یہ نہیں کرنی چاہیے پھر بھی میں وہی کرتی ہوں۔ میں اپنے نفس اور کوتاہیوں کی وجہ سے محروم اور مردود نہیں ہونا چاہتی ۔ مہربانی فرما کر مجھے اس شیطانی اور نفسانی قید سے آزاد کروا دیں‘ میں خالی ہو گئی ہوں بعض اوقات اپنا دل مردہ لگتا ہے۔ اگر میں نفس اور شیطان کے ہاتھوں مجبور ہوتی رہی تو میں ملعون اور مردود ہو جائوں گی۔میرے دل کی آلودگی اور سیاہی کو دھونے کے لئے میری مدد فرمائیں۔( عائشہ خاور، بہاولپور)
جواب: آپ دن میں کسی بھی وقت یکسوئی کے ساتھ بیٹھ کر ان کلمات کی ایک تسبیح پڑھیں۔اَللّٰهُمَّ فَاطِرَ السَّمٰوَاتِ وَالْاَرْضِ عَالِمَ الْغَیْبِ وَالشَّهادَةِ الرَّحْمٰناس عمل کی برکت سے آپ نفس اور شیطان سے محفوظ رہیں گی۔