Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلا م علیکم!امید ہے کہ آپ خیریت سے ہوں گے دیگر احوال کے بعد عرض ہے کہ میں نے الیکٹریکل انجینئر نگ کی ہے اور تین سال ہو چکے ہیں لیکن ہر ممکن کوشش اور محنت کے باوجود میں بے روزگار ہوں ۔ ہر اچھے سے اچھے ادارے میں درخواست دی ہے لیکن تجربہ نہ ہونے کی وجہ سے نوکری نہیں ملتی، بہت پریشانی سے گزارا کررہا ہوں‘ گھر کے مالی حالات بھی بہت خراب ہیں ۔ میں نے اس مقصد کے لئےکافی وظائف بھی کیے ہیں مگر کوئی امید نظر نہیں آ رہی۔ میرے لئے دعا فرمائیں کہ اللہ پاک غیب کے خزانوں سے مجھے رزق حلال عطا فرمائے۔ آمین ۔( علی احسن ، ٹیکسلا)
جواب: محترم آپ روزانہ 333 مرتبہ یہ کلمات’’ يَا حَمِيْدَ الْفَعَالِ ذَا الْمَنِّ عَلٰى جَمِيعِ خَلْقِهٖ بِلُطْفِهٖ ‘‘توجہ دھیان‘ قلب کو اللہ جل شانہ کی طرف متوجہ کر کےپڑھیں اور دعا کریں۔ اللہ تعالیٰ رزق کے غیبی اسباب پیدا فرمادے گا۔