جدید سائنس نے اس بات کو تسلیم کرلیا ہے کہ یہ حقیقت ہے کہ آج ہم جو پانی استعمال کرتے ہیں، وہ کروڑوں، اربوں سالوں سے موجود ہے اور اس کی موجودہ مقدار جو ہمیں میسر ہے اس میں کوئی بہت زیادہ تبدیلی پیدا نہیں ہوئی ہے۔ پانی پوری زمین میں مختلف حالتوں میں اور شکلوں میں استعمال ہورہا ہے۔ اس کو پودے اور جانور بھی استعمال کرتے ہیں۔ مگر حقیقتاً یہ کبھی بھی غائب نہیں ہوتا ہے، یہ ایک بہت بڑے دائرے کی شکل میں بہتا رہتا ہے، اسی کو ہم Hydrologic Cycle کہتے ہیں۔
مختلف پیچیدہ بیماریوں کا علاج
اگر بارش کے پانی کے فوائد پر نظر ڈالیں تو آپ کو یہ جان کہ تعجب ہوگا کہ بارش کا پانی ہمارے جسم کے لئےمختلف بیماریوں سے نجات اور بہترین صحت کا ضامن ہے ۔ایک جدید سائنسی ریسرچ کے مطابق بارش کا پانی پینے سے جسم میں موجود خطرناک بیکٹیریا سے نجات اور مختلف پیچیدہ بیماریوں سے حفاظت رہتی ہے۔اگر بارش کے پانی کو کچھ عرصہ مسلسل نہارمنہ ایک گلاس پی لیا جائے تو اس سے پیٹ کی تیزابیت‘تکلیف اور دیگر معدے کے امراض سے جلد ہی نجات مل جاتی ہے۔اس کے علاوہ بارش سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ ساتھ اس پانی کو محفوظ کرکے اور بھی بہت سے فوائد اٹھائے جا سکتے ہیں یعنی یہ پانی پودوں کو ڈال سکتے ہیں جس سے پودےجلدپروان چڑھتےہیں ‘ان میںایسی تازگی اور قوت پیدا ہوتی ہے جو عام پانی کی نسبت قدرے زیادہ ہوتی ہے۔
بے رونق چہرہ شاداب
چہرے کی بات کر یں تو بارش کا پانی ہماری جلد میں موجود کیل مہا سے پیدا کرنے والے بیکٹریا کا خاتمہ کرتا ہے اور جلد کی نمی کو برقرار رکھتا ہے جس سے چہرہ نکھر جاتا ہے۔ سرد موسم میںبارش میں زیادہ نہانے سے گریز کریں‘اس مقصد کے لئے بارش کے پانی کو محفوظ کر کے رکھ لیں ۔صبح کے وقت اس پانی سے چہرہ دھو لیں اور روزمرہ پینے میں بھی استعمال کریں‘ان شاءاللہ جلد ہی مرجھائی ہوئی جلداور بے رونق چہرہ دوبارہ سے کِھل اٹھے گا ۔
قدیم دور میں بارش کے پانی کو کپڑے دھونے کے لئے بھی استعمال کیا جاتارہا ہے‘ اب بھی دنیا کے بعض علاقوں میں یہ سلسلہ جاری ہے کیونکہ اس پانی میں قدرتی طور پر جھاگ زیادہ بنتی ہے جو اس کام کے لئے مفید ہے۔بارش کا پانی بالوں اور جلد کے لئے بہت مفید ہے۔ بالوں کو چمکدار اور صحت مند بنانے کے لئےایک بار بارش کا پانی آزمائیں یہ تمام ٹوٹکوں پر حاوی ہے۔ماہرین کے مطابق بارش میں نہانے سے ہمارے بال چمکدار اور نرم و ملائم ہوجاتے ہیں‘ بالوںمضبوط اور لمبے ہو جاتے ہیں۔