محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے والد صاحب کو فالج کا اٹیک ہوا تھا ان کے جسم کا دائیں طرف کا حصہ فالج سے متاثر ہوا تھا۔ ہم نے انہیںعبقری دواخانہ کی معجون شفاءیابی اور کراماتی تیل کا استعمال کروانا شروع کیا۔ متاثرہ حصوں پر کراماتی تیل کی مالش کرتے رہے۔ دودھ میں کراماتی تیل ڈال کر اور اس کے ساتھ معجون شفاء یابی استعمال کروائی ۔ کچھ ہی دنوں میں والد صاحب کی حالت بہتر ہونے لگی اور چند ماہ میںفالج سے مکمل نجات مل گئی ۔آج یہ خط بھی میں والد صاحب کے کہنے پر ہی لکھ رہا ہوں ‘ ان کا کہنا ہے کہ فالج کے دوران مجھے احساس ہوا کہ انسان کتنا بے بس ہے‘ صحت مند اور چلنے پھرنے کے قابل ہونا اللہ تعالیٰ کی کتنی بڑی نعمت ہے۔جس طرح انہیں اس مرض سے نجات ملی اگر کسی کو یہ مرض ہو تو ان ادویات سے وہ صحت یاب ہو سکتا ہے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ آپ کو ہمیشہ خوش اور آباد رکھے اور آپ کی نسلوں کی قیامت تک حفاظت فرمائے۔اب عبقری دواخانہ کاکراماتی تیل ہمارے سارےخاندان میں مشہور ہو گیا ہے‘سب اس کے دلدادہ ہو چکے ہیں۔گھٹنوں میں درد اور جسم کے جوڑوں میں درد کے جتنے مریضوں نے بھی یہ تیل استعمال کیا‘ ان کی دردیں اور تکلیف ختم ہو گئی اور صحت مند لوگوں نے یہ تیل دودھ میں استعمال کیا تو ان کی صحت کو چار چاند لگ گئے اور صحت قابل رشک ہو گئی۔ ( واصف محمود ، کراچی)