Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلا م علیکم!میں بہت مجبور اور بے بس ہوں۔ میرے سات بچے ہیں، سب بیمار رہتے ہیں کسی کے سر میں درد اور کسی کے پیٹ میں اور کسی کے تمام جسم میںدرد رہتا ہے۔ میری ایک بچی بہت ذہین ہے لیکن ابھی میڈیکل کا انٹری ٹیسٹ دیا ہے اس میں فیل ہو گئی ہے۔ ہر کوئی اسے طعنہ دیتا ہے اسے ذہنی اذیت ملتی ہےکہ ایک سال ضائع ہو گیا ۔ آپ کوئی عمل بتائیں کہ آئندہ سال اس کا ٹیسٹ پاس ہو جائے اور میری بیٹی ایک کامیاب ڈاکٹر بن جائے۔باقی بچوں کا پڑھائی کی طرف رجحان نہیں ہے‘ ان کی کامیابی کے لئے بھی کچھ بتا دیں۔میرے بچوں کو اچھےبخت اور تخت نصیب ہو ںاور میرا سر فخر سے بلند ہو جائے۔(جمیلہ اکرم، پسرور)
جواب:اولاد کے اچھے نصیب ‘ مقدر کو چمکانے اور آفات و بلیات سے ہمیشہ حفاظت اور کامیابیاں پانےکے لئے تمام گھر والے کثرت سے یہ درود پاک پڑھیں۔ اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ عَبْدِکَ وَ رَسُوْلِکَ وَ صَلِّ عَلَی الْمُوْمِنِیْنَ وَ الْمُوْمِنَاتِ وَ الْمُسْلِمِیْنَ وَ الْمُسْلِمَاتِ