Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں ایک دفتر میں نیا گیا تو وہاں مجھ سے ایک سینئر تھے جو مجھے کام نہیں بتاتے تھے جس کی وجہ سے مجھے بڑی پریشانی ہوتی تھی‘ میں نے درود شریف پڑھ پڑھ کراسے ہدیہ کرنا شروع کردیا۔پھر جب میں اس سے کچھ بھی پوچھتا تو وہ بہت فراخدلی کے ساتھ بتاتا۔میرے پاس لوز موشن کاایک آزمودہ ٹوٹکہ ہے جو میں قارئین عبقری کی نذر کرتا ہوں:۔ ہمارے گھر میں جب بھی کسی کو لوز موشن لگتے ہیں تو میری امی کیلے پر چینی لگا کر کھلا دیتی ہیں اور تھوڑی دیر بعد پیپسی یا کوک کی بوتل پلادیتی ہیں تو لوز موشن فوری ٹھیک ہوجاتے ہیں۔(محمد عمر‘ لاہور)