Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے پاس ایک طبی ٹوٹکہ جو آزمودہ ہے۔ ھوالشافی: اگر کلونجی پسی ہوئی زیرو سائز کیپسول میں بھر کر صبح نہار منہ ایک یا دو کیپسول نیم گرم دودھ کے ساتھ اور شام کو خالی پیٹ کھانے سے ایک گھنٹہ پہلے کشتہ مرجان ایک نمبر کیپسول نیم گرم دودھ سے دیں تو عورتوں کے دودھ کے بارے میں بہت نفع ہوتا ہے اور جسمانی تھکاوٹ وغیرہ کو بھی فائدہ ہوتا ہے۔ (فرقان احمد‘ اوکاڑہ)