محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میری بہن کی ایک جگہ منگنی ہوئی‘ لڑکا اس سے بہت بڑا تھا اور بالکل آوارہ قسم کا تھا۔ میں نے اچھے رشتہ کیلئے کچھ اعمال شروع کردئیے وہ یہ ہے کہ میں ایک جامع مسجد میں جاتا اس کی صفائی کرتا‘ وہاں صلوٰۃ الحاجت پڑھتا‘ اس کے علاوہ سورۂ فاتحہ کا عمل یعنی فجر کی نماز میں سنتوں اور فرض کے درمیان سورۂ فاتحہ اکتالیس مرتبہ پڑھتا تھا اور دعائیں کرتا تھا۔ میری بہن کی وہاں سے منگنی ٹوٹی اور چند دنوں کے اندر اندر ان اعمال کی برکت سے ہمارے گھر سے نزدیک ایک نہایت ہی بہترین پانچ وقت کے نمازی لڑکے کا رشتہ آیا اور میری بہن کی شادی اس سے ہوگئی اور آج میری بہن اپنے گھر میں بہت خوش ہے۔(محمداسد‘ پشاور)