اب تک آنے والی میری جتنی بھی تالیفات ہیں ان کے حوالہ جات حقیقت‘ سببِ تالیف یہ سب قارئین تک پہنچانے کی ایک کوشش ہے میں ہر کتاب کا حوالہ دوں گا کہ کتاب کن حوالہ جات سے مل کر ایک کتاب بنی ہے۔اگر میری کسی کتاب میں غلطی ہو‘ اطلاع دیں‘ شکرگزار ہوں گا۔
کتاب نمبر 26:جوانی کی حفاظت کیسے کی جائے؟: جوانی زندگی میں پہلی دفعہ ملتی ہے اور آخری دفعہ بچپن سے بڑھاپے تک کا یہ درمیانی سفر جن کو جوانی اور شباب اور بعد میں لوگ جوانی دیوانی کہتے ہیں۔ یہ زندگی کا ایک ایسا مرحلہ ہے اور زندگی کی ایک ایسی ساعت ہے جس میں قبولیت شیطان اور قبولیت رحمان کے بہترین مواقع میسر ہوتے ہیں۔ میری یہ تالیف جوانوں کیلئے نشان راہ اور بوڑھوں کیلئے نشان عبرت ہے۔ اس کتاب کو پڑھ کر ہم اپنی زندگی کے شب و روز اچھے طریقےسے گزار سکتےہیں۔ اس کتاب کی تالیف میں جن کتب اور رسائل سے مدد لی گئی ان کے نام درج ذیل ہیں:۔ نفس کی کشمکش۔ گناہوں کی لذت ایک دھوکہ۔ گناہوں کا علاج خوف خدا۔ توبہ گناہوں کا تریاق۔ گناہوں کے نقصانات۔ نئی نسل کی مشکلات اور ان کا حل۔ قومی صحت۔ ہمدرد صحت۔ خبرنامہ ہمدرد۔ اردو ڈائجسٹ۔ سیارہ ڈائجسٹ۔ حکایت۔ خبرطب نوٹ: اگر کوئی حوالہ غلطی سے رہ جائے تو ضرور اطلاع دیں‘ میں ہر پل اصلاح کا محتاج ہوں۔